کاروار:6/اگست(ایس او نیوز)کاروار شہر میں 3ڈینگو معاملات کا پتہ چلنے سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق بلدیہ اور صحت عامہ کے افسران نے مشترکہ طورپر سنیچر کو شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔
بلدیہ حدود کے کوڑی بیر مندر علاقے میں مشتبہ ڈینگو معاملات سامنے آئے جن میں سے 3کی تصدیق ہوئی ہے۔ متعلقہ معاملات کو دیکھتے ہوئے صحت عامہ کے افسران کی ٹیم نے علاقے کے 1533گھروں /دوکانوں کا سروے کرکے 2680مقامات کی نشاندہی کی ، جن میں سےمچھروں کے لاروا پیدا کرنے والے 72مراکز کا پتہ لگاکر پانی کے ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے پیشگی اقدامات کئے جانے کی جانکاری ضلع صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر اشوک کمار نےدی۔
سنیچر کو بلدیہ کمشنر، ڈی ایچ اؤ اور ضلع متعدی بیمار ی انسداد افسران کی ٹیم نے مشترکہ طورپر متعلقہ 72مراکز کا دورہ کرتے ہوئے دوبارہ جائزہ لیا۔ کچھ گھروں میں پانی گرنے کی جگہوں پر جھلی، ٹائر ، پھٹے پلاسٹک بکٹ جیسا کچر اپائے جانے سے لاروا کے پیدا ہونے کا ٹیم نے پتہ لگایا۔ ایسے جگہوں پر فوری طورپر جمع شدہ پانی کو خالی کرککے بلیچنگ پاؤڈر ڈالا گیا۔ بعد میں گھروالوں متعلقہ جگہوں پر آئندہ کبھی بھی پانی جمع ہونے نہ دینے کی تاکید کئے جانے کی بات بلدیہ کمشنر جتنا نے کہی۔ پرانے کے ای بی روڈ پر کچھ گجری دوکانیں ہیں جن کی کوئی چھت نہیں ہے وہاں گجری سامان یوں ہی پڑا رہتاہے ، جہاں پانی جمع ہوکر ایڈین لاروا نامی مچھر پیدا ہوتے دیکھا گیا ، فوری طورپر پورا گجری سامان نکال باہرکرنے کے لئے دوکان مالکان سے کہا گیا ہے، کچرا اندرونی نالیوں میں پھینکے بغیر بلدیہ سواری کو دیں، جہاں کہیں پانی جمع ہوتاہے اس کی اچھی دیکھ بھا ل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ شہر کے تمام وارڈوں میں فاگنگ کئے جانے کی اطلاع دی ۔
ڈی سی کی اپیل :کاروار کے شہری سطح پر بعض علاقوں میں ڈینگو معاملات کا پتہ چلا ہے، عوام کو اس تعلق سے تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بات ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگو میں مبتلا مریضوں کو وقت پر علاج کرنے اور اس سلسلے میں نگرانی کرنے کے لئے صحت عامہ کے افسران سے کہا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہر میں پاکی صفائی کا خاص خیال رکھیں، اندرونی نالیوں میں پانی کو رُکنے نہ دیں۔ تمام وارڈوں میں فاگنگ کے لئے بلدیہ افسران سے کہا گیا ہے۔ عوام چوکنا رہیں کہ ان کے گھروں کے اطراف پانی جمع ہونے نہ پائیں۔